5 ستمبر، 2016، 5:33 PM

ہندوستانی وزیر داخلہ نےکشمیر کے حالات کا ذمہ دارحریت رہنماؤں کو قراردیدیا

ہندوستانی وزیر داخلہ نےکشمیر کے حالات کا ذمہ دارحریت رہنماؤں کو قراردیدیا

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی وفد کے ساتھ کشمیری رہنماؤں کی عدم ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کوئی علیحدگی پسندوں سے غیر سرکاری سطح پر بات کرنے جاتا ہے تو وہ اس سے بات کرنے سے انکار کردیتے ہیں اور عملی طور پر ثابت کردیتے ہین کہ انھیں نا تو انسانیت کا پتہ ہے اور نا ہی انہیں جمہوریت سے کوئی دلچسپی ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہندوستانی وفد کے ساتھ کشمیری رہنماؤں کی عدم ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کوئی علیحدگی پسندوں سے غیر سرکاری سطح پر بات کرنے جاتا ہے تو وہ اس سے بات کرنے سے انکار کردیتے ہیں اور عملی طور پر ثابت کردیتے ہین کہ انھیں نا تو انسانیت کا پتہ ہے اور نا ہی انہیں جمہوریت سے کوئی دلچسپی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 30 رکنی آل پارٹیز وفد کے ساتھ حریت رہنماؤں سے مذاکرات کے لیے سری نگر پہنچے تو حریت رہنماؤں نے ہندوستانی وفد سے مذاکرات کرنے سے صاف انکار کر دیا ، حریت رہنماؤں کی جانب سے ملنے سے انکار پر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کشمیر میں جاری تشدد کی ھمہ داری ان پاکستان نواز رہنماؤں پر عائد ہوتی ہے جو کشمیر میں تشدد کی پالیسی پر گامزن ہیں۔واضح رہے کہ کشمیری حریت رہنماؤں نے ہندوستانی وفد سے مذاکرات اور ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوا مک کے خلاف ہندوستانی فورسز کی کارروائی جب تک بند نہیں ہوگی تب تک وہ ہندوستانی وفد سے بات چيت نہیں کریں گے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق حریت رہنماؤں نے ہندوستان کے 30 رکنی وفد سے ملاقات اور مذاکرات  نہ کرکے اپنی سیاسی عدم بصیرت کا ثبوت فراہم کیا ہے۔

News ID 1866708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha